جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ہفتہ کے روز فوج نے ایک راکٹ لانچر شیل کو ناکارہ بنا دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے مہرا باچھائی علاقے میں فوج کی 16 آر آر کی ایک پارٹی نے ایک راکٹ لانچر شیل کو پایا۔
انہوں نے بتایا کہ شیل بر آمد ہوتے ہی فوج نے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا جنہوں نے بر سر موقع ہی اس شیل کو ناکارہ بنا دیا۔