رمیش کیسر
نوشہرہ //مقامی نوجوانوں کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مقصد کے ساتھ ایس آف سپیڈس ڈویژن کے زیراہتمام ہندوستانی فوج نے ’لام پریمیئر لیگ‘ کے نام سے والی بال چمپئن شپ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔یہ ٹورنامنٹ راجوری اور جموں اضلاع کے نوجوانوں کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد مضبوط کردار سازی کے ساتھ ساتھ اسپورٹس مین شپ اور صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بیداری بڑھانا ہے جس سے نوجوان خون خطے کے ترقی پسند مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔یہ تقریب 04 نومبر سے 09 نومبر تک بھارتی فوج کی ٹھٹھوال بریگیڈ کے زیراہتمام ناریاں میں منعقد کی جا رہی ہے۔اس ٹورنا منٹ میں شرکت کیلئے ٹیمیں رجسٹریشن کروا سکتی ہیں اور رجسٹریشن صفر رجسٹریشن فیس کے ساتھ 31 اکتوبر تک کھلی ہے۔فوج نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے ہندوستانی فوج قوم کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، کھیلوں کے جذبے کو فروغ دیتی ہے، نوجوانوں کو قوم کی تعمیر، کمیونٹی کی مشغولیت اور حب الوطنی میں شامل کرتی ہے۔