بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گڑھے میں گرنے سے کم از کم دو فوجی زخمی ہوگئے۔چوکیبل سے سرینگر جانے والے قافلے میں شامل رفیع آباد سوپور کے تراگ پورہ علاقے کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ فوج نے کہا کہ آرمی ALS گاڑی (19D208724K) 7 راشٹریہ رائفلز کی کوئیک ری ایکشن ٹیم کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور دونوں زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے زخمی فوجیوں کی شناخت ڈرائیور رام راول اور نائب صوبیدار راما چندر راؤ کے طور پر کی۔
پونچھ میں فوجی پورٹر
درخت سے گر کر لقمۂ اجل
یو این آئی
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک 52 سالہ فوجی پورٹر درخت سے گرکر لقمہ اجل بن گیا۔یہ واقعہ پونچھ کے بنپت علاقے میںپیش آیا۔متوفی پورٹر کی شناخت 52 سالہ ترلوک کمار بالی ولد سندر داس بالی ساکن جھولاس پونچھ کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ متوفی کی لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے ۔