فوجی کرنل بطور ایس ایس پی تعینات

Mir Ajaz
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے پہلی بار فوج کے ایک آفیسر کو پولیس میں ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔پیرا ہائی آلٹی چیوڈ وارفیئر( Para High Altitude Warfare ) سکول گلمرگ سے تعلق رکھنے والے آرمی آفیسر کرنل وکرانت پراشر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ٹریننگ اینڈ سپیشل آپریشنز کے طور پر تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے مفاد میں، کرنل وکرانت پراشر، کی تقرری جموں کشمیر پولیس میں بطور ایس ایس پی دی جاتی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔تاہم آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تقرری کی نوعیت ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ہوگی، جس کی مدت دو سال ہوگی۔ تنخواہ/معاوضہ پے میٹرکس اور دیگر تمام الائونس، جو کہ مساوی رینک اور سٹیٹس/سینیارٹی کے فوجی افسران کے لیے قابل قبول ہیں، جو جموں و کشمیر میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ افسر کی تنخواہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈیپوٹیشن ریزرو پوسٹ کے خلاف نکالی جائے گی۔مذکورہ رینک کے استحقاق کے مطابق رہائش دی جائے گی۔

Share This Article