سرینگر//مسلم لیگ نے جامعتہ البنات لال بازار میں لڑکیوں کی عظیم درسگاہ کے ساتھ ساتھ کرن نگر، کاکہ سرائے، حبہ کدل ، چنکرال محلہ میں فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی لینے کی شدید الفاظ میںمزمت کرتے ہوئے اسے ’’ آپریشن آل اوٹ‘‘ کی ایک کڑی قرار دیا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف عام لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دینا ہے اور ان کے گھومنے پھرنے کی آزادیوں پر ڈراور خوف کی قدغن لگانا ہے تاکہ عوام پر وحشت طاری ہوجائے۔لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے کہا کہ جامعتہ اللبنات میں وادی کے اطرف اکناف سے آئی ہوئی لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاتا ہے اور ایک باحیا اور پاک معاشرے کی بنیاد وں کو تعمیر کیا جارہا ہے وہاں فوج کا داخل ہونا عقل سے بعید ہے اور جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ فوجی سربراہ نے جو بیان کشمیر کے اسکولوں کے بارے میں دیا تھا یہ اس بیان پر عمل کا آغاز ہے وہی جنوبی کشمیر کے بعد شہر سرینگر کی بستیوں میں داخل ہوکر گھر گھر کی تلاشی لینا اور وہاں مکینوں کو ہراساں کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والے کوئی اور نہیں بلکہ یہی وردی پوش ہیں جو نہیں چاہتے ہیں کہ یہاں امن و امان کی فضا قائم رہے ۔