جموں// فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے صوبہ جموں میںپیرپنجال ریجن کے جنوبی علاقوں میں سیکورٹی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا۔ جنرل راوت نے لیفٹنٹ جنرل رنبیرسنگھ آرمی کمانڈرناردرن کمانڈ کے ہمراہ اکھنورسیکٹرکادورہ کرکے سیکورٹی صورتحال پرآفیسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس دوران لیفٹنٹ جنرل سرنجیت سنگھ جی اوسی وائٹ نائٹ کارپس نے سیکورٹی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں سے متعلق جانکاری دی۔ جنرل موصوف کوبتایاگیاکہ فوج دراندازی ناکام بنانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے ۔دفاعی ترجمان نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دورے کے دوران فوجی سربراہ نے سلامتی دستوں کی حوصلہ افزائی کی اورکہاکہ ملک دشمن عناصرکی ہرحرکت کامنہ توڑجواب دیاجائے ۔ذرائع نے بتایاکہ آرمی چیف نے پاکستان میں انتخابات کے پیش نظر ویسٹرن فرنٹ کابھی دورہ کیااورسلامتی صورتحال کاجائزہ لیا۔