جموں //نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے آرمی چیف جنرل بپن راوت سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندستان میں یا ہندستان کی کسی ریاست میں خواہ وہ جموں وکشمیر ہی کیوں نہ ہو، اس علاقہ کی سیاسی ہلچل اور مسائل یا پھر محکمہ تعلیم میں خودکونہ الجھائیں ان تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے ملک میں قانون اور پارلیمنٹ ہیں۔ بھیم سنگھ نے کہا کہ فوج کو ہندستانی آئین میں ایک بہت مشکل کردار ادا کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے اور فوج نے اہم قربانیاں دیکر ملک کی حفاظت کی ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے اپنے بیان میں جنرل راوت کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جوانہوں نے گزشتہ دنوں جموں وکشمیر کے بارے میں دیا تھا ۔بھیم سنگھ نے کہا کہ اگر اس طرح کا بیان کوئی سیاستداں یا کوئی سیاسی جماعت دیتی تو بات سمجھ میں آسکتی ہے لیکن یہ بیان ہندستان کے آرمی چیف کی آواز یا قلم سے آنا ہندستانی آئین کے برعکس ہے۔ انہوں نے آرمی چیف سے پرزور اپیل کی کہ وہ ملک کی بین الاقوامی سرحد اور کنٹرول لائن کی حفاظت کی طرف اپنی توجہ مرکوز کریں