سرینگر//بری فوج کے سربراہ جنرل بپن رواوت نے بدھ کو سرینگر پہنچ کروادی میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی انبو اور چنار کارپس کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل جے ایس سندھو نے ہوائی اڈے پر انکا استقبال کیا ۔ بری فوج کے سربراہ بپن راوت نے بادامی باغ میں افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میٹنگ کے دوران بتایا کہ فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور کسی کو بھی وادی میں امن و امان درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا وادی میں امن قائم کرنے کی فوج کی کوششوں کی سراہنا بھی کی ۔ چنار کورپس کمانڈر نے فوجی سربراہ کو سرحد پر دراندازی ، فوجی کی طرف سے شروع کئے گئے آپریشنوںاور سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ در اندازی کی کوششیں ناکام بنائی جارہی ہیں اور فوج لائن آف کنٹرول پر پوری نظر رکھ رہی ہے۔