Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

فوجی تربیت میں اضافی معاونت، افغانستان کی کینیڈا سے توقعات وابستہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 21, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
واشنگٹن //افغانستان کی قومی حکومت میں شامل ایک سرکردہ راہنما نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نیٹو کو اْن کے لڑائی میں الجھے ملک کی جانب متوجہ رہنے میں پیش پیش رہنا چاہیئے، تاکہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں دہشت گرد گروپوں کو شکست سے ہمکنار کیا جا سکے۔حکومت کے چیف اگزیکٹو، عبداللہ عبداللہ اس اختتام ہفتہ 'ہیلیفیکس انٹرنیشنل سکیورٹی فورم' میں خاص مہمان اسپیکر تھے۔اْنھوں نے کہا ہے کہ نیٹو کی جانب سیعراق پر خصوصی توجہ مبذول کیے جانے کے بعد، اْن کا ملک کھلی دہشت گردی کی کارروائیوں کی زد میں ہے۔'سی بی سی ریڈیو' کی 'دی ہائوس' نامی پوڈکاسٹ ایڈیشن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، اْنھوں نے کہا کہ 2014ء￿  میں افغانستان سے فوجوں کا انخلا، جس اقدام میں کینیڈا بھی شامل تھا، اْس کا بہت منفی اثر پڑا۔بقول اْن کے، ''جب میں پلٹ کر گذشتہ برسوں کی طرف دیکھتا ہوں کہ عراق کی جانب زیادہ توجہ ہے، تو لگتا ہے کہ افغانستان کو بھلایا جا رہا ہے، اور طالبان اور القاعدہ، نے اس صورتِ حال کا پورا پورا فائدہ اٹھایا''۔اْنھوں نے کہا کہ فوجی، سیاسی اور سفارتی قائدین کا زیادہ تر دھیان شمالی کوریا، روس اور عراق کے فوری نوعیت کی سلامتی کی تشویش کے معاملوں پر مرتکز رہا ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب اتنی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اگست میں اعلان کیا کہ وہ افغانستان میں فوج کی نفری میں اضافہ کریں گے۔ اس ہفتے، پینٹاگان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں تعینات فوجوں کی تعداد بڑھ کر 14000 ہو چکی ہے۔فوج میں اضافے کی درخواست جنرل جان نکلسن نے کی تھی، جو افغانستان میں نیٹو کے 'رزولوٹ سپورٹ مشن' کے چوٹی کے اہل کار ہیں، جس کا کام افغان سکیورٹی فورسز کی تربیت، مشاورت اور حمایت ہے۔عبداللہ نے 'سی بی سی نیوز' کو بتایا کہ 'ہیلیفکس فورم' کے احاطے کے باہر اْن کی کینیڈا کے وزیر دفاع، ہرجیت سجن سے ملاقات ہوئی، جس میں اْنھوں نے فوجی تربیت کے سلسلے میں اْن سے مزید اعانت پر زور دیا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

بین الاقوامی

محفوظ سطح پر سمجھی جانے والی فضائی آلودگی بھی دل کے دورے کی موجب

July 4, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل کی ایران کوپھر دھمکی

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔7 مسافر طیارے واپس ایران منتقل | ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا گیا

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔ 24گھنٹوں میں 94فلسطینی جاں بحق | غزہ میں قیامت صہیونی فوج کا خان یونس خالی کرنے کا انتباہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?