بانڈی پورہ // بانڈی پورہ کے ایک فوجی کیمپ میں اہلکار حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوا۔یہ واقعہ سنروانی بانڈی پورہ کے ٹرائنزیٹ کیمپ میں پیش آیا۔ سبھاش چندر ہیڈکانسٹیبل 14 آر آر بٹالین ہیڈکوارٹر کارات کے دوران دل کا دورہ پڑا اور اسپتال لیجانے سے قبل ہی فوت ہوا ۔اسکاضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش واپس فوج کے حوالے کی گئی۔