بارہمولہ //شمالی قصبہ بارہمولہ کے وپلن فوجی کیمپ میں تعینات فوجی اہلکاردل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔ 79بریگیڈ سے وابستہ حولدار پون کمار کو منگل کو اچانک دل کا دورہ پڑااور وہ لقمہ اجل بن گیا۔قصبہ پٹن کے سب ضلع اسپتال میں کام کررہے ایک عارضی ملازم نیند کے دوران دم گھٹنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ27سالہ گلزر احمد صوفی ولد مرحوم علی محمد صوفی ساکن کریپال پورہ بالا پٹن مذکورہ اسپتال میں بطور الیکٹر یشن کام کررہا تھا اور رات کو ڈیوٹی پر تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ اپنے کمرے میں گیس بخاری جلا کر سویا ہوا تھا تاہم گیس کے اخراج سے اُن کی موت واقع ہوئی۔