مینڈھر//مینڈھر کے سرحدی علا قہ منکو ٹ میں تعینات فوجی اہلکار حادثاتی طور پر گو لی چلنے سے زخمی ہو گیا۔ فو جی ذرائع کے مطابق مینڈھر کے سر حد ی علا قہ منکوٹ سیکٹر میں حا دثاتی طور پر گو لی چلنے سے فوجی اہلکار سنجے کمار جو کہ 15مہار راجمنٹ سے وابستہ ہے، زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتا یا کہ فو جی اہلکار گشت کے دوران گر گیا اور اس کی بند وق سے اچانک گو لی چل گئی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو ا تاہم ساتھی اہلکاو ں نے اسے فو ری طور پر فو جی اسپتال پہنچایا جہا ں پر بنیا دی علا وج و معالجہ کر نے کے بعد آرمی اسپتال پو نچھ منتقل کر دیا ۔اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔