Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

فوجی آفیسرانسانی ڈھال بنانیکا فیصلہ کرسکتے ہیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 9, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
نئی دلی // فوج کے سربراہ جنرل بپِن راوت نے کہا ہے کہ کسی کو انسانی ڈھال کے بطور استعمال کرنا فوج کا قاعدہ نہیں البتہ فوج کا کوئی بھی آفیسر صورتحال کی مناسبت سے انفرادی سطح پر کوئی بھی فیصلہ لینے کا اختیار رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تشدد اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور کسی بھی قسم کے بامقصد مذاکرات کیلئے تشدد پر قابو پانا ضروری ہے۔ این انٹر ویو میں جنرل راوَت نے یہ بات دہرائی کہ وادی کی صورتحال اس قدر خراب نہیں جیسا کہ میڈیا کی طرف سے ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انسانی ڈھال کے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے فوجی  سربراہ نے کہا’’کسی کوانسانی ڈھال کے بطور استعمال کرنامعمول کا قاعدہ یا ضابطہ نہیں ہے، ایک عمل کے بطور اس کی حمایت نہیں کی جاسکتی لیکن یہ صورتحال پر بھی منحصر کرتاہے، میجر(گگوئی) نے مقامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آزادانہ طورفیصلہ لیا، وہ اُس وقت اعلیٰ حکام کے احکامات کا انتظار نہیں کرسکتے تھے،میرا ماننا ہے کہ اُس نے اپنی حکمت کے مطابق یہ عمل انجام دیا‘‘۔جنرل راوت نے اُن پر کی جارہی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا’’اگر کسی کے پاس اس طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے کوئی اور حکمت عملی یا خیال ہے تو وہ ہمیں بتا سکتا ہے ، ہم اس پر غور کریں گے‘‘۔ سی پی آئی ایم لیڈر پرکاش کرت کے اس الزام کہ فوجی سربراہ پتھر بازوں کو بندوق اٹھانے کیلئے اُکسا رہے ہیں، کے جواب میں جنرل بپِن روات نے کہا کہ اس بارے میں ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔انہو ں نے اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا’’درپردہ جنگ جیسی صورتحال میں دشمن کی نشاندہی نہیں کی جاسکتی، اُس نے کوئی وردی نہیں پہن رکھی ہوتی ہے کہ اسے ایک دہشت گرد سمجھا جائے اور نہ ہی اس کی کوئی مخصوص شناخت ہوتی ہے، جب وہ گولی چلاتا ہے تو آپ جانتے ہیں کہ اس طرح کے حالات میں آپ کو کیا کرنا ہے؟ فوج پتھرائو کے جواب میں پتھرائو نہیں کرسکتی‘‘۔ مسئلہ کشمیر کے ممکنہ مستقل فوجی حل کے بارے میں پوچھے جانے پر فوجی سربراہ نے کہاکہ کوئی بھی حل اجتماعی ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا’’فوج کا کام تشدد کی سطح میں کمی لانا ہے، ہمارا کام جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے امن قائم کرنا ہے کیونکہ تشدد سے غریب انسان متاثر ہوتے ہیں ، جیسے کہ ڈیلی ویجر، مرکبان،شکارا والا، ہوٹل والے اور سیاحت پر انحصار کرنے والے دیگر لوگ ، طلباء بھی متاثر ہورہے ہیں کیونکہ اسکول اور کالج بند پڑے ہیں‘‘۔انہوں نے گزشتہ برس کی بے جینی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا’’کشمیری عوام نے پہلے ہی سیاحت کا ایک بہت ہی برا سیزن دیکھا ہے، ایک اور برا سال انہیں بری طرح سے متاثر کر ے گا ،ہم کیا کررہے ہیں اور کیوں کررہے ہیں؟ہم صرف واد ی میں قیام امن کیلئے سب کچھ کررہے ہیں‘‘۔انہوں نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ ریاست بالخصوص وادی کے لوگ فوج کے خلاف اور اس سے ناراض ہیں۔اس بارے میں ان کا کہنا تھا’’مجھے نہیں لگتا کہ جیسا میڈیا میں دکھایا جارہا ہے، لوگوں میں فوج کے تئیںاس طرح کا کوئی غصہ پایا جارہا ہے، ہاں! لوگ بیروزگاری جیسے مسائل کو لیکر ناراض ضرور ہیں لیکن اس کیلئے آپ بندوق نہیں اٹھاسکتے، دیکھئے نوجوان بھاری تعداد میں فوج میں کس طرح شامل ہورہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی جیسے جنگجو ئوںکی ہلاکت ایک معمول کی بات ہے ۔برہان وانی کی ہلاکت کیلئے فوج کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، پردے کے پیچھے کچھ ہورہا ہے ، کوئی ہے جو لوگوں کو اُکسا رہا ہے‘‘۔  چیف آف آرمی سٹاف نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کیلئے تشدد کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا’’اگر آپ تشدد پر نہیں اُتر آتے تو ہم بات چیت کریں گے، اگر لوگ مذاکرات چاہتے ہیں تو مذاکرات اور تشدد ایک ساتھ نہیں چل سکتے،ایسا نہیں کہ بندوق کی گھن گرج جاری ہے اور اس دوران بات چیت بھی کی جائے ، امن کا قیام ضروری ہے، تبھی بات چیت ہوسکتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے حالات عنقریب معمول پر آجائیں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ کیساتھ بدسلوکی کے معاملے میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے: نیشنل کانفرنس
تازہ ترین
ممتا بنرجی کا عمر عبداللہ کے مزارِ شہداء جانے سے روکنے پر شدید ردعمل،کہا شرمناک، ناقابل قبول اور چونکا دینے والا اقدام
برصغیر
تین جے کے پی ایس افسران کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی
تازہ ترین
جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر
برصغیر

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

مزارِ شہداء پر جانے کے دوران عمر عبداللہ کی پولیس اہلکاروں کیساتھ دھکا مُکی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ہم جب چاہیں شہداء کو یاد کر سکتے ہیں،ہم پر کوئی پابندی نہیں چلے گی:وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ سمیت حکمران جماعت کے معتدد لیڈران کی مزارِ شہداء پر حاضری

July 14, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر میں منتخب حکومت کو قید کرنے کی خبر دبانے والے اخبار فروش شرم کریں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?