عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
منیلا// پولیس نے جنوبی فلپائن کے لاناو ڈیل نورٹے صوبے میں ناریل کے درختوں کے درمیان ایک قبر سے سات لاشیں برآمد کی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گاؤں والوں کی جانب سے قبروں کی دریافت کے بعد اتوار کو سات مردوں اور عورتوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ مرنے والوں کے جسم کے مختلف حصوں میں گولیوں کے زخم تھے ۔ مرنے والوں میں ایک 54 سالہ شخص، اس کی 50 سالہ بیوی، 43 سالہ بہن، اس کا شوہر اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مرنے والے قریبی زمبوانگا ڈیل سور صوبے کے رہائشی تھے ۔۔مرنے والوں کے مبینہ اغوا کاروں اور قتل کے محرکات کی تفتیش جاری ہے۔