سرینگر//ایڈشنل ڈسٹرکٹ جج سرینگر نے فلم ہاف وڈو کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔یہ حکم عدالت نے انگریزی ناول دی ہاف وڈو کے مصنف شفیع احمد کی درخواست پر صادر کیا۔اس سلسلے میں مصنف کی درخواست اس بنا پر داخل کی گئی کہ اسکا فلم کے ڈائریکٹر دانش رینزو کے ساتھ دستخط شدہ معاہدہ ہوا ہے۔تاہم مصنف کا الزام ہے کہ فلم میں وہ کریڈٹ اسے نہیں دیا گیا جس کا وہ معاہدے کے مطابق حقدار ہے۔