یواین آئی
غزہ// غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی، اسرائیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو لے کر بسیں رملہ پہنچ گئیں۔فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا، اسرائیل نے عوفر جیل سے ایک ہزار 966 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔معاہدے کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالی رہا کیے ہیں، 28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی آج ہی اسرائیل کے سپرد کی جائیں گی۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل رہا کیے جانے والے 154 فلسطینی قیدیوں کو ڈی پورٹ کرے گا۔معاہدے کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالی رہا کیے ہیں، 28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی آج ہی اسرائیل کے سپرد کی جائیں گی۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے جنوبی غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینی جمع ہوئے تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق حماس مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کی۔