سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر کے مطابق رام باغ پُل سے امرسنگھ کالج کراسنگ تک جہاں فلائی اوور کی تعمیر کے سلسلے میں بھاری مشینیں کام کررہی ہیںاوراستعمال کے لئے تعمیراتی سامان بھی جمع ہے،سڑک پر فی الحال ٹریفک کی نقل وحرکت بند رہے گی تاکہ کام کو بلاخلل جاری رکھا جاسکے۔اُدھر ڈائریکٹر اِرا کو کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اس اہم پروجیکٹ کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بن سکے۔