سرینگر // نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اور سابق وزیر ناصر اسلم وانی نے کل حلقہ انتخاب امیرا کدل کے کارکنوں اور عہدیداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 5 سال زیادہ عرصے سے مگرمل باغ سے رام باغ تک کے دکاندار کی معاشی حالات بلکل ختم ہوچکی ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے ہی وہ اس وقت اپنی دو وقت کی روٹی کماتے ہیں کیونکہ ایک طرف فلائی اور کی بروقت نامکملی اور سڑک کو دو طرف کشادہ کرنے کے کاموں میں بھی سست رفتاری سے یہ لوگ ہر سطح پر پریشان حال ہیں ۔ناصر اسلم وانی نے کہا راج باغ ، کرسو راجباغ اور چھانہ پورہ کے بنڈوں کی جو مرمت اور کشادگی کرانے کی کام اگر چہ جاری ہے لیکن حکومت کو چاہئے کہ وہ ان بانڈوںکے پاس رہائش پزیر لوگوں کے بازآبادکاری کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدام کریںکیونکہ یہ لوگ پہلے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور بے سر سامان اس تباہ کن سیلاب نے چھوڈ دیا ہے ۔ ناصر اسلم وانی نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ لوگوں کے باہمی مشورے سے ہی تعمیری کام ہاتھ میںلیں تاکہ ہر ایک کو معقول اور مناسب تعمیر کاموں کا فائدہ مل سکھیں اور راحت پہنچ سکیں۔ اجلاس میں بلاک صدر ہلال رفیقی اور صدر یوتھ امیر ا کدل خالد راٹھور اور زنانہ ونگ سیکریٹری سریا میڈیم بھی موجود تھی۔