سرینگر //گوجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے فقیر گجری ہارون کے لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے محکمہ جنگلی حیات پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں بہکوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے اور اگر اس سلسلے میں کوئی سنجیدہ اقدامات نہ کئے گے تو وہ مال مویشیوں سمیت سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔۔اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے ڈگوان کے علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر نے کے احکامات صادر کئے ہیں اور محکمہ اس کو اپنی اراضی قرار دے رہا ہے اور انہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے ۔احتجاج کرنے والے فقیر گجری کے لوگوں کے مطابق اُن کی زمین اور بہکیں وہاں ہیں جہاں وہ گرمیوں کے موسم میں اپنے مال مویشی کے ہمراہ وہاں جاتے ہیں ۔