عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //مرکزی وزارت صحت کے مطابق، ہندوستان میں کوویڈ 19 کی تعداد 2,710 فعال معاملات تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 1,170 مریضوں کو فارغ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ملک نے متعدد ریاستوں میں7 اموات کی اطلاع دی۔ دلی میں پہلی موت درج کی گئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق، دہلی میں، ایک موت کی اطلاع ملی ایک 60 سالہ خاتون جس میں لیپروٹومی کے بعد آنتوں میں شدید رکاوٹ تھی، کوویڈ ہوگیا اور فوت ہوئی۔گجرات میں ایک موت ریکارڈ کی گئی۔کرناٹک میں ایک ہلاکت کی اطلاع دی گئی ۔ جہاں ایک 70 سالہ مرد جو شدید قلبی تنفس میں مبتلا تھا۔اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں دو اموات کی اطلاع دی گئی ہے۔ایک 67 سالہ مرد جس میں ایکیوٹ ریسپیریٹری ڈسٹریس سنڈروم ، بائیں پھیپھڑوں کا نمونیا تھا، کوویڈ مثبت قرار دیا گیا، اورنچلے سانس کی نالی کے انفیکشن کے ساتھ ایک 21 سالہ لڑکے کی موت واقع ہوئی۔پنجاب میں ایک موت ریکارڈ کی گئی ایک 39 سالہ مرد ہیپاٹائٹس بی اور ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم سے فوت ہوا۔ تمل ناڈو نے ایک موت کی اطلاع دی ۔کیرالہ 1,147 ایکٹیو کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔