سرینگر///احمد نگر میں فضل آباد تکیہ پاندچھ کا علاقہ گذشتہ 15دنوں سے بجلی سے محروم ہے جس کے سبب متعلقہ آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ علاقہ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر 15روز قبل خراب ہوا اور محکمہ پی ڈی ڈی نے اسے مرمت کیلئے لیا تاہم آج تک اس کی مرمت نہیں کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ٹرانسفارمر خراب ہوا اور مقامی صارفین نے خود پیسے جمع کئے اور اس کی مرمت کی ۔انہوں ن ے بتایا کہ اس بار اگر چہ متعلقہ محکمہ نے بجلی ٹرانسفارمر مرمت کی غرض سے لے لیا لیکن ابھی تک علاقے کیلئے روشنی کا انتظام نہیںکیا گیا ہے۔لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی سے اپیل کی ہے کہ خراب پڑے بجلی ٹرانسفارمرکی فوری مرمت کی جائے ۔