سرینگر //موسم میں بہتری کے ساتھ ہی جمعرات کو سرینگر ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک یعنی مسافر جہازوںکی آواجاہی بحال ہوگئی اور38پروازوں نے اڑان بھری جبکہ صبح کے وقت8پروازیں منسوخ ہوئی تھیں ۔سرینگر بین الااقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیب سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کو روشنی میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی سرینگر ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک بحال کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کم روشنی کے باعث ہوائی اڈے پر صبح کے وقت 8پروازیں منسوخ ہو گئی تھیںتاہم موسم اور حدنگاہ میں بہتری کے بعد 38پروازوں نے اڑانیں بھریں ۔