Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

فضائی آلودگی تشویشناک | بچوں اور نوجوانوں کی یادداشت جا سکتی ہے !امریکی یونیورسٹی کی تحقیق

Towseef
Last updated: November 9, 2024 9:02 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//دہلی کی ہوا میں گھلی آلودگی اپنی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔ لوگوں کو سانس لینے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ساتھ ہی صحت سے متعلق مسائل بھی لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سردیوں کے مہینے میں پی ایم 2.5 پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح تشویشناک طور سے بڑھ جاتی ہے، جس کی اہم وجہ پرالی جلانا اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔ یہ باریک ذرات صحت کے لیے بہت بڑا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔ خاص طور پر پٹاخوں کی وجہ سے کافی زیادہ آلودگی ہوتی ہے۔ اس سال دیوالی کے 8 دن بعد بھی اے کیو آئی ‘انتہائی خراب’ زمرے میں بنا ہوا ہے جو اس علاقے میں پی ایم 2 اعشاریہ 5 اور پی ایم 10 کی اس موسم میں خطرناک حالت کو دکھاتا ہے۔ایک پیئر ری ویوڈ اسٹڈی نے یہ پایا ہے کہ پی ایم 2.5 جیسے باریک ذرے سبھی عمر کے لوگوں کے کاگنیٹیو کام اور یادداشت کے لیے نقصاندہ ہیں۔ یونیورسٹی آف ساوتھ کیلیفورنیا (یو ایس سی) کے ذریعہ کی گئی اس تحقیق میں امریکہ کے 8500 بچے شامل تھے، جس میں پتہ چلا کہ آلودگی جو خاص طور سے زراعت سے اخراج کی وجہ سے ہوتی ہے 9اور 10سال کے بچوں میں خراب کاگنیٹیو مظاہرہ سے منسلک ہے۔ اس اسٹڈی(مطالعہ)میں پی ایم 2.5 آلودگی کے ایک اہم جز امونیم نائٹریٹ کی شناخت کی گئی ہے جو نہ صرف بچوں کی سیکھنے اور یادداشت کی کمی کیلئے بلکہ نوجوانوں میں الزائمر اور ڈمینشیا کے لیے بھی ایک مخصوص عامل ہے۔ یہ کیمیا تب بنتا ہے جب زراعت سے نکلنے والی امونیا گیس فوسل فیول کے جلنے سے نکلنے والے نائٹرک ایسڈ کے ساتھ ملتی ہے۔انوائرنمنٹل ہیلتھ پرسپیکٹیو میں شائع اس مضمون میں پارٹیکولیٹ میٹر کے ذرائع اور کیمیا اجزا پر مزید تفصیلی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ مطالعہ کے ایک سینئر محقق اور یو ایس سی کے کیک اسکول آف میڈیسن میں ایک ایسو سی ایٹ پروفیسر میگن ہارٹنگ نے ہوا کے معیار کے ضوابط کو مطلع کرنے اور فضائی آلودگی کے طویل مدتی نیورو کاگنیٹیو اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے ان باریکیوں کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔پہلے کے مطالعہ میں بھی پھیپھڑوں پر پی ایم 2.5 کے صحت پر اثرات کو نشان زد کیا گیا تھا۔ پی ایم 2.5 کے نام سے جانے جانے والے باریک ذرات کو پھیپھڑوں کی صحت کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔ 2.5 مائیکرو میٹر سے بھی کم سائز کے یہ ذرات پھیپھڑوں میں گہرائی تک گھسنے اور یہاں تک کہ خون کے بہاو میں داخل کرنے کے لیے کافی چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس کے اثرات میں صحت سے متعلق سنگین مسائل شامل ہیں کیونکہ یہ ذرے خون- دماغی رکاوٹ کو پار کر سکتے ہیں، جس سے سانس لینے اور یہاں تک کہ دماغ سے متعلق امراض میں ممکنہ کردار ادا کرتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بہتر ہوگا کہ کابینہ میں توسیع کی افواہیں نہ پھیلائی جائیں:تنویر صادق
تازہ ترین
تھرو درماڑی کا ’پرانا جندر ‘نالا یا موت کا کنواں؟
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان
تازہ ترین
ہندوارہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کی تیاریاں شروع کیں

July 23, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ہندوستانی ایئر اسپیس میں پاکستانی طیارے اب بھی نہیں ہو سکیں گے داخل، حکومت نے 23 اگست تک بڑھائی پابندی

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

لوک سبھا میں مسلسل تیسرے دن اپوزیشن کا ہنگامہ، ایوان کی کارروائی 2بجے تک ملتوی

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

شدید بارشوں سے پسیاں گرآنے کے باعث جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?