نئی دہلی//ایئر چیف مارشل بیریندر سنگھ دھنوا ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم ، وی ایم ، او ڈی سی ، چیف آف دی ایئر اسٹاف ، انڈین ایئر فورس 21 مئی سے ، 24 ، مئی ، 2018 تک اسرائیل کے چار روزہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں ۔ وہ وہاں '' فضائی بر تری ایک علاقائی استحکام کے پل کے طور پر '' نامی کانفرنس میں شرکت کریں گے جو کہ اسرائیل فضائیہ کی 70 ویں سالانہ تقریبات کا ایک حصہ ہے ۔ یہ کانفرنس اسرائیل کی اعلیٰ قیادت ، تخلیقی مفکرین اور مدعو کئے گئے فضائیہ کے کمانڈروں کے درمیان ایک اسٹریٹجک بات چیت کا راستہ ہموار کرے گی ۔اسرائیل دفاع کے معاملے میں ہندوستان کا اسٹریٹجک ساجھے دار بن گیا ہے ۔ دونوں ممالک کی فضائیہ برسوں سے باہمی مفاہمت کے پیشہ ورانہ تبادلہ پروگرام منعقد کر رہی ہیں ۔ توقع ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ اس موقع پر زائد از 20 ملکوں کے فضائیہ کے اعلیٰ کمانڈروں سے ملیں گے اورتبادلہ خیال کریں گے ۔مزید برآں ، کانفرنس کے دوران پیشہ ورانہ ملاقات کے دوران فضائیہ کے سربراہ اسرائیل ایئر فورس کے بیسیز ، اسرائیلی ہوا بازی کی یاد گاروں اور ثقافتی ورثے کا بھی دورہ کریں گے ۔ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ کی شرکت سے دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں دفاعی تعاون و اشتراک کے رشتوں میں مضبوطی آئے گی ۔۔