Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

فضائیہ مزید طاقتورہوگی | ڈی آر ڈی او نئے میزائل کی تیاری میں مصروف

Towseef
Last updated: June 25, 2025 11:33 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//ہندوستانی فوج کے تینوں ادارے بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجز کے درمیان خود کو مسلسل اپگریڈ کرنے میں مصروف ہیں۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کا اس میں اہم کردار رہا ہے۔ یہ اب ایک نئے ایئر لانچ سبسونک کروز میزائل پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ٹی وی 9 بھارت ورش پر شائع خبر میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل نہ صرف فضا سے داغا جا سکے گا بلکہ دشمن کے علاقے، مثلا کمانڈ سنٹر، ایئر بیس یا لاجسٹک ہب کو 600 کلومیٹر کے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ڈی آر ڈی او کی جانب سے تیار کیا جا رہا میزائل اپنے آپ میں کافی خاص ہے۔ یہ میزائل ڈی آر ڈی او کے پہلے سے تیار کردہ آئی ٹی سی ایم میزائل پر مبنی ہوگا، لیکن اسے زمین کے بجائے جنگی طیاروں سے داغا جائے گا۔ اس ایئر لانچ سبسونک کروز میزائل کو اس طرح ڈیزائن کیا جا رہا ہے کہ اسے ایس یو-30 ایم کے آئی، رافیل، مِگ-29، تیجس اور آنے والے اے ایم سی اے جیسے طیاروں سے آسانی سے لانچ کیا جا سکے۔ ساتھ ہی یہ قیمت کے معاملہ میں کافی کفایتی بھی ہوگا۔ واضح ہو کہ زمین سے لانچ ہونے والے میزائلوں کے لیے بسٹر لگانا پڑتا ہے، لیکن اس ایئر لانچ ورژن میں اس کی ضرورت نہیں ہوگی، اس خاص میزائل میں ہندوستان میں تیار کردہ روبی ٹربوفان انجن لگایا جائے گا، جسے خاص طور سے اس کام کے لیے اپگریڈ کیا جا رہا ہے۔ میزائل میں انرشیل نیویگیشن اور سیٹلائٹ گائیڈنس سسٹم بھی لگے ہوں گے، جس سے یہ انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنا سکے گا۔ ساتھ ہی اس کا ڈیزائن ایسا ہوگا کہ یہ دشمن کے رڈار اور ایئر ڈیفنس سسٹم سے بچتے ہوئے انتہائی نیچی پراوز کر کے اپنے ہدف تک پہنچ سکے گا۔سبسونک کروز میزائل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ برہموس-این جی جیسے میزائلوں کے مقابلے میں ہلکا اور سستا ہوگا۔ برہموس-این جی کی رفتار بہت زیادہ(ایم اے سی ایچ 3.5)ہوتی ہے اور اسے تیز رفتار حملوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جبکہ سبسونک کو سست رفتار لیکن طویل فاصلے تک مار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کم قیمت کی وجہ سے ہندوستانی فضائیہ سبسونک میزائل کو بڑی تعداد میں اپنے بیڑے میں شامل کر سکے گی، جس سے اسے مزید طاقت و اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔س بسونک کروز میزائل کا پہلا تجربہ رواں سال کے اخیر تک کیا جا سکتا ہے۔ ڈی آر ڈی او کا آئی ٹی سی ایم میزائل پہلے سے ہی ٹیسٹنگ مرحلہ میں ہے اور ایئر لانچ ورژن اسی پر مبنی ہے اس لیے اس پر تیزی سے کام کیا جا سکتا ہے۔ اگر سبسونک میزائل کا ٹرائل کامیاب رہا اور انڈکشن کا عمل تیز رہا تو اسے سال 2027 کے آس پاس محدود تعداد میں فضائیہ کے آپریشنل یونٹس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین
لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا: ایل جی منوج سنہا نے تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

برصغیر

تتکال ٹکٹ نظام میں تبدیلی آدھار کوآئی آر سی ٹی سی سے لنک کرانا ہوگا

June 30, 2025
برصغیر

تمام جانداراہمیت کے حامل: مرمو | انسانوں کا جنگلات اور جنگلی حیات کے ساتھ بقائے باہمی کا رشتہ

June 30, 2025
برصغیر

مانسون کی آ مد سے افراتفری | ملک کی کئی ریاستوں میں سیلاب کا خطرہ :محکمہ موسمیات

June 30, 2025
برصغیر

اسٹیل ابھرتے ہوئے ہندوستان کی بنیاد: مودی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?