ماہ رمضان کامہینہ ہے عبادت کیلئے
روزہ داری، شب گزاری اور تلاوت کیلئے
کیا بہاریں چھا گئی ہیں آمدِ رمضان کی
ہورہی پہچان ہر سو صاحبِ ایمان کی
شرف و عزت اور کرامت کا مہینہ ہے یہی
اہلِ ایمان کی ہدایت کا قرینہ ہے یہی
یہ عنایت ہے خدا کی عالمِ اسلام پر
ہم بھی ’’صدقہ‘‘ دے رہے ہیں بس خدا کے نام پر
وقتِ سحری ہورہی جو نور کی برسات ہے
مومنوں کے واسطے یہ خُلد کی سوغات ہے
اس مبارک ماہ میں قرآن نازل ہوگیا
’’قدر‘‘ کی اِک رات کو یہ شرف حاصل ہوگیا
بس دعائوں میں اثر ہے رات دِن اِس ماہ میں
اے مظفرؔ معاف ہوتی ہے ہر خطا اس راہ میں
حکیم مظفر حسین
باغبان پورہ
موبائل نمبر:9622171322