مظفر آباد// متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوںمیں آئے روز گاو کشی کے بہانے مسلمانوں پر قاتلانہ حملے ،چن چن کے کشمیری طلبہ و طالبات پر مظالم اور جموں میںبے بس اور مظلوم روہنگیا مسلمانوںکے خیموں کو نذر اتش کرنا،آر ایس ایس اور مودی سرکار کی کھلم کھلا مسلم دشمنی کاروائیاں ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فسطائی قوتوں کو سمجھنا چاہیئے کہ ان کی مسلم کش سرگرمیاں،پورے بھارت کو فرقہ وارانہ فسادات کے شعلوںمیںبھسم کرکے رکھ دیں گی۔انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں اقلیتوں با لخصوص مسلمانوں پر روزافزوںمظالم اور انسانی حقوق کی عدیم المثال پامالی کے حوالے سے عالمی اداروں او آئی سی اور خود بھارت کے اندر انسانی حقوق سے متعلق اداروںاور دینی تنظیموں کو اس رویے کا سخت نو ٹس لینا چاہیئے ۔سید صلاح الدین کا کہنا تھا کہ اگر عالمی اداروں اور طاقتوں نے نہتے مسلمانوں کے جان و مال اورآبرو کو سامراجی دست درازیوں سے بچانے کی کوشش نہیں کی ،تو پھر مسلم نوجوان مسلح جہدوجہدکے ذریعے اپنی حفاظت آپ کرنے کے راستے پر مجبور ہونگے۔سید صلاح الدین نے کشمیر ی طلباء و طالبات پر بھارتی فورسز اور ریاستی ٹاسک فورس کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم ظلم ہے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی ایماپر یہ ظلم کی داستان ،انہیں ضرور تاریخ کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی اور ان کے جمہوری ماسک میں چھپے بھیانک چہرے دنیا کے سامنے ضروربے نقاب ہونگے۔چیرمین جہاد کونسل نے چا ڈورہ بڑگام میں پچھلے دنوں ہوئے جان بحقہوئے عسکریت پسندوںکی بلندی درجات اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔