گاندربل//گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن گاندربل نے فزیکل کالج میں زیر تعلیم طالب علموں کا گروپ سکینگ کی تربیت حاصل کرنے کی خاطر گلمرگ روانہ کردیا۔گاندربل فزیکل کالج میں زیر تعلیم 35 طالب علموں کا ایک گروپ گلمرگ سکینگ کی تربیت حاصل کرنے کے لئے 15 دنوں کے لئے روانہ کردئے گئے۔ان طالب علموں میں بیشتر بی پی ایڈ سکینڈ سمسٹر میں زیر تعلیم ہیں۔فزیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہرتیج سنگھ نے کہا کہ فزیکل کالج میں زیر تعلیم طالب علموں کے لئے سرمائی کھیلوں کی تربیت حاصل کرنے کے لئے 15 دنوں کا سکینگ کورس بھی ان کے کورس کا ہی حصہ ہے۔