سرینگر//سٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فریضہ حج کے لئے ایسی خواہشمند خواتین جو رواں سال کے دوران پاسپورٹ نہ ہونے یا پھر دیگر جائز وجوہات کی وجہ سے اپنے محرموں کے ہمراہ فریضہ حج 2019کے لئے درخواستیںپیش نہ کرسکی تھیں۔تاہم ان کے محرموںکا انتخاب بھی ہوا تھا وہ خواتین اب پاسپورٹ کے ہمراہ فریضہ حج کے لئے بعض شرائط کے ساتھ درخواستیں دے سکتی ہیں۔سٹیٹ حج کمیٹی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ شرائط میں یہ شامل ہے کہ ایسی خواتین نے اس سے قبل حج کمیٹی،پی ٹی او یا پھر کسی دوسرے ذرائع سے فریضہ حج کے لئے کبھی بھی درخواست پیش نہیں کی تھی۔خواہشمند خواتین پر یہ لازم ہے کہ وہ محرم زمرے کے تحت منتخب ہونے کے لئے آن لائین درخواست پیش کریں جو کہ حج کمیٹی کی ویب سائٹwww.hajcommittee.gov.inپر دستیاب ہے۔فریضہ حج کی خواہشمند خواتین پر یہ بھی لازم ہے کہ اُن کے پاس مشین ریڈیبل انٹرنیشنل پاسپورٹ ہو جو کہ کم سے کم 31جنوری 2020ء تک جائز ہو۔