Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

فریادسنئے!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 22, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
 محمد اشرف پیر ولد غلام نبی پیر ساکنہ ڈورو بٹہ گنڈ اننت ناگ گزشتہ 14 ؍سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے اسیرانہ زندگی بسر کررہا ہے ۔ اس کے بڑے بھائی فردوس احمد پیر (عمر 26 سال) کہتاہے کہ میرے بھائی پیرزادہ محمد اشرف ساکن بٹہ گنڈ ویری ناگ ڈوروپر12 ؍بار پی ایس اے لگایا گیا۔اس نے پولیس کے اعلیٰ عہدداران سمیت ضلع ترقیاتی کمشنراننت ناگ سے کئی بار ملاقاتیں کرکے موصوف کی رہائی کی گزاراشات اور اپیلیں کیں لیکن سب بے سود ۔ علاوہ ازیں سیاسی قائدین ، ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید ، خاتون وزیر اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی، پی ڈی پی لیڈر فاروق اندرابی، کانگریس صدر غلام احمد میر، وزیرعبدالرحمان ویری ،ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی کے سامنے کئی بار محمد اشرف پیر کی رہائی کی عرض داشتیں پیش کی گئیں مگر نتیجہ ندارد۔ اس دوران کئی بار عدالت سے اسیر محمد اشرف کی رہائی کے احکامات بھی صادر ہوئے لیکن پولیس نے ایک بھی ماننے سے انکار کردیا کیونکہ یہاں کہ حاکموں کو عدالتوں کے فیصلوں اور حکموں کی کوئی پرواہ نہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ سارےقانون صرف مظلوموں ،غریبوں اور لاچاروں کےاو پر ہی نافذ ہوتے ہیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو مظلوم اشرف پیر کو کب کی رہائی مل چکی ہوتی ۔پیر محمد اشرف کی طرح سینکڑوں نوجوان سالہاسال سے ریاست اورملک کے مختلف جیلوں میں قیدوبند کی زندگیاں گزار رہے ہیں ،کئی والدین اپنے محبوس بیٹوں کے آخری دیدار کو ترستے ہوئے جا ن بحق ہوئے، سینکڑوں مائیں اپنے بیٹوں کے فراق میں تڑپ تڑپ کر جان دے گئیں ، بھائی بھائی کو دیکھنے کے لئے ترستا ہے، بہن بھائی کی راہ تک رہی ہے ، بیوی اپنے خاوند کے انتظار میں ہے، ننھے منے معصوم بچے اپنے والد کے سینے کے ساتھ لپٹنے اور دیکھنے کو ترس رہے ہیں ۔ نامساعد حالات کی بھینٹ چڑھ کرہزاروں نوجوان موت کی ابدی نیند میں تاقیامت زیر زمین سوگئے ہیں ، سینکڑوں نوجوان بچے بوڑھے، خواتین شدید زحموں کی وجہ سے موت حیات کی کش مکش میں ہیں ، سینکڑوں نوجوان اپنے قیمتی اعضائے جسمانی مثلاً آنکھ کان ناک ٹانگ بازو وغیرہ سے محروم ہوچکے ہیں ، اربوں کی جائیدادیں اور سازو سامان جل کر راکھ ہوگئی ہیں ، بستی کی بستیاں ویران ہوگئی ہیں ۔ غرض اگر حقیقت حال کو بیان کیا جائے تو فلک بھی رو پڑے گا ہم کشمیریوں کی بے بسی پر ، پتھر دل بھی موم ہوجائیں گے،کشمیر کے مظلومین کی ان درد بھری حزنیہ داستانوں کی ایک کڑی غلام نبی پیر کے کم نصیب گھرانے سے ملتی ہے ۔ 1995 ء میں یہ گھرانہ پانچ افراد پر مشتمل کنبہ ہنستا مسکراتازندگی گزارتا تھا ، غلام نبی پیر ،والدہ اور تین بھائی تھے لیکن آج 2018 ء گھرمیں اکیلا فردوس احمد پیر بے یارو مددگار زندگی بسر کر رہا ہے ۔ ایک بھائی محمد اشرف پیر جیل کی کوٹھہری میں قریب چودہ سال سے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہا ہے ۔ 1995 ء میں اس گھر پر آفت آن پڑی جب 35 سالہ روف احمد ریاست میں 2000ء میں پولیس اور فوج کے ساتھ ایک مسلح تصادم میں جا ن بحق ہوگیا ۔اس کے بعد یہ گھر مزید مشکلات سے دوچار ہوگیا، پولیس اور فوج کے ساتھ ساتھ دیگر ایجنسیوں کے ہاتھوں گھر کے تمام افراد کو سخت اذیتیں جھیلنی پڑیں ،خواتین تک کو بھی نہ بخشا گیا ۔ یوں  یہ گھر انہ اُجڑ گیا۔ ایک ہی باپ کے تین بیٹے جن میں ایک جان بحق ہوگیا ،دو کو جیل میں ڈال دیا گیا ،والد اور والدہ کو بیٹوں کے صدمہ کے ساتھ ساتھ طرح طرح کی مشکلات کاسامنا کر نے سے ان کی زندگی اجیرن بن گئی ، جب کہ ان کا کوئی سننے والا نہیں تھا ۔ البتہ غلام نبی پیر اور ان کے بیٹوں کو انصاف دلانے کے لئےگاؤں کے تمام پنچ، چیرمین اور دیگر چیدہ چیدہ معزز افراد کی جانب سے متعلقہ سرکاری اداروں  کوتحریری سندیں بغرض عدل گستری ضمانت کے طور پیش کی گئیں،ان پر تمام بستی والوں کے دستخط ثبت تھے لیکن وہ تمام ردی کی ٹوکری میں چلی گئیں۔ مقام شکر ہے کہ بٹہ گنڈ اور اطرف و اکناف کے مشفق و مہربان عوام اور نمائندگان ِعوام کی مسلسل کاوشوں سے دو سال جیل کاٹ کر ایک قیدی بیٹے کو رہائی نصیب ہوئی مگر بڑا بھائی محمد اشرف جس پر12 بار پی ایس اے لگا یاگیا ،اب بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے سڑ رہا ہے ۔ ہزاروں کوششوں کی باوجود بھی اس کی رہائی ممکن نہ ہوسکی جب کہ 70سال سے زائد عمر کا ان کا بزرگ باپ اپنے بیٹے کے فراق میں پہلے تو آنکھوں کی روشنی سے محروم ہوا،اس کے بعد لمبے عرصہ تک بستر علالت پر اشرف اشر ف پکارتا ہوادار فانی سےکوچ کر گیا۔ المیہ یہ کہ بیٹا جیل میںہونے کے سبب باپ کے آخری دیدار سے محروم رہا۔اننت ناگ جیل میںمقید اس نظر بند بیٹے کو ایک دن یا ایک گھنٹہ کی مہلت تک نہ دی گئی کہ وہ اپنے مرحوم والد کا آخری دیدار کرلے ۔افسوس صد افسوس کہ باپ بیٹا اب قیامت کو ہی ایک ودسرے سے ملیں گے ۔والد کے انتقال کے بعد وقت کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے ساتھ اس غرض سے عوامی وفد نے ملاقات کی کہ وہ رحم کھاکر محمد اشرف پیر کی رہائی کو دلائیں ، اوقافِ اسلامیہ کے سابقہ صدرکے ہمراہ مذکورہ قیدی کی روداد بیان کی گئی لیکن یقین دہانی کے علاوہ ہمیں کوئی رحم یا انصاف نہ ملا۔ اس کےبعد وزیر اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی کے پاس حاضر ہوکر یہ دکھڑاسنایا گیااور سابق ریاستی وزیراوقاف فاروق اندرابی سے بھی انصاف کی اپیل کی گئی مگر تادم تحریر اشرف پیر کی رہائی کی یہ درخواستیں لاحاصل ہیں ۔ لطف کی بات یہ کہ کئی بارمحمداشرف کی ضمانتی رہائی کے احکامات مجازعدالت کی جانب سے صادر کئے گئے مگر اے بساکہ آرزو ۔یہ سراسر ظلم ہے ۔ ریاست کی باگ ڈور ہاتھ میں لینے کے وقت ہمارے حکمرانوں نے انصاف ، مرہم کاری اور ہمدردی کے جو دعوے کئے وہ کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں ۔ محمدا شرف کی گھرواپسی کے لئے سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر مختلف دفاترکے چکر لگا لگا کر ہماری ہمتیں جواب دے چکی ہیںاور ہم اس یقین سے تہی دامن ہوچکے ہیں کہ ایسا بھی کوئی دن آئے گا جب محمد اشرف پیر کو رہائی ملے گی ۔ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اب کون بنے گا اس گھر کے مکینوں کا سہارا؟ اور کب ہوگا روشن اس گھر میں چراغ ؟ پھر بھی عرض ہے کہ ریاستی اور مرکزی سرکار یں اگر کشمیر میں امن وآشتی چاہتی ہیں تو انہیں عوام کے مصائب کو کم کر نا ہوگا، طاقت کے جنون سے نکل کر درد ِدل سے اہل کشمیر کی بات سننا ہوگی ،یہاں کے لوگوں کے ساتھ روا رکھا گیا برا سلوک ترک کرکے تمام قیدیوں کو رہائی دینی ہوگی ، ان پر قائم مقدمات کو واپس لینا ہوگا ، امن عمل سے ماقبل بحالیٔ اعتماد کے اقدامات کو طرح دینا ہوگی۔ مرکزی اور ریاستی سرکاریں اپنے ان وعدوں کو پورا توکریں کہ کشمیری نوجوانوں کو عام معافی دی گئی ہے ۔ ریاست کی وزیر اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی صاحبہ سے اُمید ہے کہ وہ کشمیری نوجوانوں کو عام معافی کی پالیسی کے تحت تمام نظر بندوں کو رہائی دلائیں ۔اسی کے ساتھ ساتھ وادی ٔ کشمیر کے عام لوگوں کے دکھ درد کو سمجھتے ہوئے ریاست کی مختلف جیلوں یا بیرون ریاست قیدوبند میں جکڑےگئے کشمیری قیدیوں کو رہائی دی جائے ،انہیں باعزت شہری تسلیم کیا جائے ۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ جس طرح کامران یوسف کو رہاکیا گیا،اسی طرح محمد اشرف پیر اور دیگر محبوسین کی رہائی کا حکم  جاری کیا جائے ۔یاد رکھئے کہ آپ کے ہاتھ میں اقتدار کی باگ ،عہدہ اور جاہ و جلال سب اللہ کی امانتیں ہیں اوراللہ کے دربار میں ہر ہر حرکت اور اقدام کی بازپرس ہوگی ۔
9858641906-8492048926
mrayaz227@gmail. com
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں تدرس وتدریس کا سلسلہ بحال
تازہ ترین
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?