کپوارہ// فرکیاں گلی سے کیرن تک سڑک مکمل طور تباہ ہوئی ہے اور اب یہ سڑک آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر چلنا کسی خطرے سے کم نہیں ہے ۔کیرن کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ فرکیا ں گلی سے جگہ جگہ چٹانیں کھسک رہی ہیں اور یہ سڑک بند رہتی ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ فرکیا ں سے کیرن تک سڑک اس قدر تنگ ہو چکی ہے کہ اب ڈرائیور اپنی جان پر کھیل کر گا ڑیا ں چلاتے ہیں اورکیرن تک 40کلو میٹر کا یہ سفر 5گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ۔کیرن کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ بیکن نے اس سڑک کو ٹھیک کر نے میں آج تک کو ئی بھی اقدام نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کو ٹھیک کر نے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔