نئی دہلی/یواین آئی/ رواں مالی سال کے فروری 2025 میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی 183646 کروڑ روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 168337 کروڑ روپے کی آمدنی سے 9.1 فیصد زیادہ ہے۔جی ایس ٹی این پورٹل پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025 میں سی جی ایس ٹی کی وصولی 35204 کروڑ روپے تھی۔ ایس جی ایس ٹی 43704 کروڑ روپے اور آئی جی ایس ٹی 90870 کروڑ روپے اور معاوضہ سرچارج کی وصولی 13868 کروڑ روپے رہی۔فروری 2025 میں ریفنڈ کے بعد جی ایس ٹی کی خالص وصولی 162758 کروڑ روپے رہی جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں جمع کیے گئے 150528 کروڑ روپے کی آمدنی سے 8.1 فیصد زیادہ ہے۔ فروری 2025 میں 20889 کروڑ روپے کی واپسی کی گئی ہے۔