جموں//قانون سا ز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے حکومت سے کہا کہ فرنڈس انکلیو کالونی ہمہامہ بڈگام میں کاہچرائی اراضی پر مبینہ ناجائز قبضے سے متعلق ایک جامع رپورٹ تین دن کے اندر اندر پیش کریں۔چیئرمین یہ ہدایات قانون ساز کونسل میں ایم ایل سی یاسر ریشی کی طرف سے ابھارے گئے پوائنٹ آف آڈ ر کے تناظر میں جاری کی۔چیئرمین نے مذکورہ رکن کو یقین دلایا کہ اگر حکومت اس معاملے پر ایوان میں رپورٹ پیش کرنے میں ناکام ہوئی تو ایوان کی طرف سے اس معاملے کا جائز ہ لینے کے لئے ایک ہاوس کمیٹی تشکیل دی جائے ۔