سرینگر// لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک نے شیخ طارق احمد کو انکی برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک جری اور کشمیر کا سچا سپوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جوانوں کی کمی ہر زمانے میں محسوس کی جاتی رہے گی۔موصولہ بیان کے مطابق شیخ طارق کی یاد میں جمعرات کو انکے گھر واقع چھانہ پورہ پر ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں لبریشن فرنٹ کے سیکریٹری جنرل انجینئر غلام رسول ڈار ایدھی، نائب زونل صدر محمد صدیق شاہ اور پیر عبدالرشید وغیرہ نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شیخ طارق کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کیا گیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا۔