سرینگر// لبریشن فرنٹ نے جاوید احمد شالہ اور محمد صدیق صوفی کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ 24مارچ 1992 کوان دونوں حریت پسندوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا۔فرنٹ نے اُن کی دوران حراست گمشدگی اور انہیں بازیاب کرانے کی جستجو میں انکے والدین اور اقارب کی جدوجہد کو تاریخ عزیمت کا ایک اہم باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس ملک نے 10ہزار سے زائد لوگوں کو حراستی گمشدگی کا شکار بناکر لاکھوں لوگوں کو زندگی بھر کی اذیت میں مبتلا کررکھا ہو، اُسے اپنے آپ کو جمہوری کہلانے کا کوئی حق نہیں۔