سرینگر//لبریشن فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال، زونل آرگنائزر بشیر کشمیری اور غلام محمد ڈار کے ہمراہ کل سرینگر کے صدر ہسپتال گئے جہاں انہوں نے گزشتہ روز وادی کے مختلف مقامات پر فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوجانے والے کئی زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔فرنٹ وفد ان زخمیوںاور ان کے تیمارداروں سے ملاقی ہوا اور ان کے علاج پرمامور عملے سے بھی ان کی زخموں اور حالاتِ صحت کی جانکاری لی۔ وفد نے ان زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فوری شفایابی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔