سرینگر//لبریشن فرنٹ (آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبونے ریاست اور بیرون ریاست محبوسین کی حالت زار پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے محبوس چیئرمین فاروق احمد ڈار (بٹہ کراٹے )سمیت دیگر محبوس قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے اور انہیں سیاسی انتقام گیری کا شکار بنایا جارہا ہے ۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر نے کہا کہ جان بوجھ کر اُن کی مدت قید کو طول دیا جارہا ہے ۔انہوںنے فاروق احمد ڈار کی بگڑتی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جان بوجھ کر علاج ومعالجہ فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔بیرسٹر نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔