سرینگر//ریاستی کانگریس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرینگر اور اسلا م آباد نشستوں پر کانگریس ، این سی اتحادکے امیدوار کامیاب ہونگے۔ پارٹی کے اسلام آباد نشست کے امیدوار غلام احمد میر نے کہا کہ ضمنی پارلیمانی چنائو کے نتائج پی ڈی پی کیلئے حوصلہ شکن ہونگے۔ کانگریس ، این سی کارکنان کے اجلاس سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی حساس معاملات پر عوام کو گمراہ کیا لیکن اب وہ زیادہ دیر تک عوام کو حساس معاملات جیسے افسپا ، دوہری کرانسی ، دفعہ370کا تحفظ اور روز گار پیکیج وغیرہ شامل ہے پر مزید گمراہ نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ2014میں اسمبلی انتخابات ان ہی معاملات پرپی ڈی پی نے لڑا اور عوام کو سبز باغ دکھا کر جھوٹے وعدے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک پی ڈی پی نے ایک بھی وعدہ پورہ نہیں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اب پی ڈی پی جھوٹے وعدوں اور نعروں سے بخوبی واقف ہوچکی ہے اور عوام پی ڈی پی کو ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے۔ غلام حمد میر نے کہا کہ پی ڈی پی نے اب ضمنی پارلیمانی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیا ہے اور اس مقصد کیلئے پی ڈی پی جھوٹے نعرے لگا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جائز مسائل کی طرف پی ڈی پی کی سربراہی والی سرکار نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں عوام کے مسائل میں ازالہ ہونے کے بجائے اضافہ ہی ہوا اور امید ہے کہ اب کی بار پی ڈی پی کو عوام ووٹ کی طاقت سے جواب دیکر این سی کانگریس امیدواروں کو دونوں نشستوں پر کامیاب بنائیں گے۔ غلام احمد نے کہا کہ پی ڈی پی ایک خفیہ ایجنڈے کے تحت آر ایس ایس کے ایجنڈے کو عملانا چاہتی ہیں لیکن کانگریس یہ صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ ریاست میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دو چار کرے گی اور انکے عزائم کو کبھی بھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ریاست کی مذہبی رواداری ، بھائی چارہ ، ہم آہنگی اور قدیم روایت کو زک پہنچانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پی ڈی پی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ ریاست میں دفعہ370کے تحفظ کو ہر سطح پر اقدامات اٹھائے گی لیکن دوسری جانب بی جے پی اور آرایس ایس کے ساتھ اسکی جڑوں کو کمزور کرنے کیلئے اقتدرا کا لطف لے رہی ہے۔غلام احمد میر نے کہا کہ پارلیمانی ضمنی انتخابات کے نتائج پی ڈی پی کیلئے حوصلہ شکن ثابت ہونگے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کانگریس اورنیشنل کانفرنس اتحاد کے امیدوار سرینگر اور اسلام آباد نشستوں سے کامیابی حاصل کرکے فرقہ پرست طاقتوں کو شکست سے دو چا کرے گی۔