Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

فرقہ پرستوں کی دہشت گردی پرانتظامیہ کی خاموشی مجرمانہ:اتحادبین المسلمین

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 27, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
جموں//اتحادبین المسلمین جموںجوکہ جموں کے مختلف مکتبہ فکراور مختلف تنظیموں کافورم ہے کے عہدیداران نے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں ہورہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کی ہے۔اس موقعہ پرپروفیسر ظہوالدین سابق صدر شعبہ اْردوجموں یونیورسٹی نے کہافورسزکی طرف سے جو حالیہ دنوںوادی میں انسانی ڈھال کے طور پرکشمیری نوجوان کا استعمال کرنا انتہائی شرم ناک فعل توہے۔اوراس سے بھی زیادہ شرم ناک بیانات بی جے پی لیڈر رام مادھو،بی جے پی ممبرپارلیمنٹ سبرمنیم سوامی،اورمقامی کابینہ وزیر مسٹر گنگا پر شاد کے ہیں جو غیر اخلاقی توہیں مگرغیرانسانی بھی ہیں ۔اس قسم کی بیان بازی کی مذمت کی جانی چاہے۔فورسز کو چاہیئے کہ وہ اس قسم کی غیرا نسانی اورشرم ناک حرکت نہ کرے جس سے انسانی حقوق پاما ہوتے ہوں ۔ایسے حالات میں صبر اور اخلاق کا مظاہرے۔انہوں نے جموں خطے میں فرقہ پرستوں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی پرانتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی پراظہارے تشویش کرتے ہوئے کہا برمی مہاجرین کی آڑ میں فرقہ پر جموں کے ماحول کو خراب کرنے کی دوڑ میں لگے ہیں ۔جو نہایت ہی افسوس ناک اور غیراخلاقی عمل ہے اس کے خلاف سرکار کو کاروائی کرنی چاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ریاست جموں کشمیر میں صرف چھ یا سات ہزار کی تعداد میں ہیں جبکہ باقی غیرملکی مہاجرین کی یہاں تعداد لاکھوں میں ہے۔اس لئے سبھی مہاجرین کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جا نا چاہے۔ برمی مہاجر مسلمانوں کا مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔اس پر سیاست کے بجائے انسانی قدروں سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔پروفیسر موصوف نے کہااگر چہ یہاں دفعہ 370کی روح  سے ریاست جموں کشمیرمیں کسی کوبھی مستقل طور پر آبادہونے کی اجازت نہیں ہے۔پھر پریشانی کس بات کی ہے۔انہوں نے ریاسی کے مقام پرگئو بھگتی کے نام پرفرقہ پرستوں کی کھلے عام دہشت گردی کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے سرکار پر زور دیاہے۔ان تمام فرقہ پرستوں کے خلاف سخت کاروائی کرے جنہوں نے راہ چلتے مسافرگوجروں کے ساتھ مارپیٹ کی ہے اورآیندہ اس قسم کے واقعات رونما ہونے سے روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرئے۔انہوں نے کہاکہ یہاں کی اکثریت انسان دوست ہے اور وہ سب ہی ان فرقہ پرستوں سے بیزار ہیں۔ہمیںآپسی بھائی چارہ قائم رکھتے ہوئے فرقہ پرستوں کولگام دینے کیلئے متحدہوکر کام کرنا ہوگا۔اور ہمیں مظلوم برمی مہاجرین کی امداد کرنی چاہیئے کیونکہ جموں میں صرف برمی مہاجرین ہی نہیں ہیں۔یہاں مختلف ملکوں کے علاوہ لاتعداد غیر ریاسی باشندے بھی موجود ہیں۔سرکار کو چاہیے سب کے ساتھ یکساں سلوک کرے۔ اگرچہ برمی مہاجرین جموں میں غیرقانونی طور پر نہیں رہ رہے ہیں۔ان کے پاس(UNHCR) کا کارڈ ہے۔اورمرکزی سرکار کی اجازت سے ملک کے باقی حصوّں کی طرح جموں کشمیر میں بھی رہتے ہیں۔موسمی حالات اوروادی کے خراب حالات کی وجہ سے جموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔اس لئے ان کے مسئلہ پرسیاست کرنے کے بجائے انسانی بنیادوں پر باقی دیگر مہاجرین کی طرزپر غور کیا جا ناچاہے۔اگر یہاں سے مہاجرین کو نکالنا ہی ہے تو پھر سب ہی غیر ملکی اورغیر ریاستی مہاجرین کو نکالا جا ناچاہیئے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ہمارے بہت سارے غیرمسلم بھائی ان لوگوں کی امداد میںانسانی بنیادوں پر پیش پیش ہیں۔انہوں نے بی جے پی کے ریاستی وزیرگنگا پرشاد کے فرقہ پرستانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ جہاں ایک کابینہ وزیر اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ اور فرقہ پرستانہ بیان دیتے ہوں وہاں کس سے انصاف کی اْمید کی جاسکتی ہے۔بی جے پی کے ترجمان رام مہادھو کے حالیہ بیان کی بھی مقررین نے شدید الفاظ میں مذمت کر ے اْسے سیاسی دیولیہ پن سے تعبیر کیا ہے۔پروفیسر ظہورالدین  نے کہاکہ یہاں کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ ّ اگر سرکار نے مناسب کاروائی نہ کی تواس کی قیمت ہم سب کو چکانی پڑے گی۔اس لئے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔حالات کوخراب ہونے سے بچانے کیلئے اپنے غیر مسلم بھایئوں کو ساتھ ملا کر فرقہ پرستوں کے خلاف متحد ہوجایں۔پروفیسر ظہورالدین نے وادی کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ارباب اقتدارسے مطالبہ کیا ہے انسانی حقوق کی پامالی فوراً بندکی جائے اوربات چیت کا سلسلہ شروع کیاجائے تشددسے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ پروفیسر ظہورالدین صاحب کے علاوہ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والوںمیںمحمدشریف سر تاج صدرمسلم ایکشن کمیٹی جموں ، ایڈووکیٹ سید جمیل کاظمی سابق ایڈووکیٹ جنرل جموں کشمیر،۔چوہدری اخترحسین جنرل سیکرٹری گوجربکرول اصلاحی کمیٹی جموں کشمیر چوہدری امیرالدین کسانہ ضلع صدر گوجربکرول اصلاحی کمیٹی جموں،حاجی  مشتاق احمد میر چیرمین جامع مسجد کمیٹی لکھدتا بار جموںشامل ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ریاستی درجے بحالی کی کوشش: عمر عبداللہ نے کھڑگے اور راہل کاشکریہ ادا کیا، مرکز سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین
ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ
برصغیر
شدید بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی، ضلع انتظامیہ پلوامہ کی عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت
تازہ ترین
امرناتھ یاترا جوش و خروش کیساتھ جاری، معطلی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت: صوبائی کمیشنر کشمیر
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینجموںکشمیر

وزارتِ داخلہ نے جموں و کشمیر میں تعیناتی کے لیے سی آر پی ایف کی 20 نئی بٹالینز کی منظوری دے دی

July 16, 2025
جموں

بھارت بدھا کی سرزمین ،وزیراعظم مودی بدھ وراثت اور اقدار کا تحفظ کر رہے ہیں | ترون چُگ کی دلائی لامہ سے ملاقات کہاہندوستان سچائی اور انصاف کے متلاشیوں کیلئے پناہ گاہ بننے کے اپنے قدیم وعدے پر قائم

July 15, 2025
جموں

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح

July 14, 2025
جموں

نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?