منڈی// رام بن اور منڈی میں رونما ہونے والے دو الگ الگ سڑک واقعات میں ایک بچی سمیت 2افراد لقمہ اجل بن گئے۔ تحصیل منڈی کے علاقہ چکراڑا میں دوسلو کی فیکٹری میں ایک 23 سالہ نوجوان کوبجلی کرنٹ لگ گیاماگرچہ اسے وہاں موجود فیکٹری ملازموں نے سب ضلع اسپتال منڈی پہنچایاتاہم وہ دم توڑ گیا۔طارق احمد ولد عبدالعزیز ساکنہ براچھڑ چکراڑا میں دوسلوں کی فیکٹری میں بطور مزدور کام کرتا تھا اور سنیچر کی صبح جب وہ فیکٹری میں مشین چلانے لگا تو اچانک اسے بجلی نے اپنی لپیٹ میں لیا ۔ اسے سب ضلع اسپتال لایا گیا جہاں پر اس کی موت واقع ہو گئی۔ اس کی موت کی خبر سنتے ہی اس کے رشتہ داروں میں کہرام مچ گیا۔وہیں پولیس نے قانونی لوازمات پوراکرنے کے بعد لاش آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپرد کردی ہے ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ منڈی میں ایک کیس بھی درج کیاگیاہے ۔دریں اثنا رام بن میں ایک جواں سال بچی بجلی ہیٹر پر کھانا بنا رہی تھی جس دوران لگنے والی کرنٹ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔متوفیہ کی شناخت 14سالہ انمول دیوی دختر راج سنگھ ساکن رام بن کے طور پر کی گئی ہے ۔ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔