Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

فرضی اطلاعات کا پھیلاؤ باعث تشویش :صدر ہند

Mir Ajaz
Last updated: March 30, 2023 12:33 am
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

نئی دہلی//صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے فرضی اطلاعات کے پھیلاؤ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن سروس کے افسران کو اس مسئلہ کو حل کرنا چاہئے۔ مرمو نے بدھ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں انڈین انفارمیشن سروس کے افسران اور افسر تربیت یافتہ اور انڈین نیول آرڈیننس سروس کے پروبیشنری افسران سے ملاقات کی۔انڈین انفارمیشن سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مواصلات حکومت کی پالیسیوں، پروگراموں اور اس کے کام کاج کے بارے میں شہریوں کو آگاہ کرنے میں ایک اہم عنصر ہے۔ موثر رابطے کے ذریعے اور درست معلومات کے ساتھ انڈین انفارمیشن سروس کے افسران ملک کی ترقی میں شہریوں کو باخبر شراکت دار بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کے دور میں معلومات کے وسیع اور فوری پھیلاؤ کے ساتھ اتنی ہی تیزی سے سفر کرنے والی فرضی معلومات کا ایک چیلنج کا بھی سامنا ہے۔انڈین انفارمیشن سروس کے افسران کو فرضی خبروں سے نمٹنے کی ذمہ داری اٹھانی ہوگی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائیں اور میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے رجحان کو روکنے کے لیے لگن کے ساتھ کام کریں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ عالمی سطح پر ہندوستان کی شبیہ کو بہتر بنانے میں انڈین انفارمیشن سروس کے افسران کا کلیدی رول ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ دنیا کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ پوری انسانیت کے لیے ثقافتی پیغامات کے ذریعے ہندوستان کی مثبت طاقت کو عام کرنا ایک اہم شعبہ ہے جہاں وہ ایک بڑا فرق سامنے لا سکتے ہیں۔صدر جمہوریہ نیانڈین نیول آرمامنٹ سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ دونوں کو ایک موثر اور محفوظ ہتھیاروں کی رسد کی فراہمی کا نظام فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی میں ترقی اور جدید ترین ہتھیاروں کے تعارف کے ساتھ انہیں خانگی تیاریوں کے اہداف کو حاصل کرنے کی خاطر جدت طرازی کی کوشش کرنی چاہیے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران مقامی تیاریوں کی جستجو میں بہت کچھ حاصل کیا گیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ‘میک ان انڈیا’ کے وڑن کے مطابق ہندوستان کے اندر تکنیکی طور پر جدید آلات تیار کرکے خود انحصاری کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے انڈین نیول آرمامنٹ سروس کے افسران پر زور دیا کہ وہ بحری ہتھیاروں کے میدان میں خود انحصاری حاصل کرنے اور اتم نر بھر بھارت کے تصوّر کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دل و جان سے اپنا کردار ادا کریں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دشمن کی گولیوں کا سامنا کرنے والے ’’پونچھ ‘‘کو وزیر اعظم مودی بھول گئے: طارق حمید قرہ
پیر پنچال
ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا
برصغیر
پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
برصغیر
سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس

May 13, 2025
برصغیرتازہ ترین

وزیر دفاع راجناتھ نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

May 13, 2025
برصغیر

بات چیت سے ہی کاروبار اور بہتر زندگی کا ہدف حاصل ہوگا:یوگی

May 12, 2025
برصغیر

دہلی ہنوز 10بڑے آلودہ شہروںمیں شامل | 90فیصد شہروں میں آلودگی کی سطح ڈبلیو ایچ او معیار سے زیادہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?