عاصف بٹ
کشتواڑ// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس میں جموں و کشمیر بھر سے 46ممبران شامل ہیں۔وادی چناب سے سابق ایم ایل سی فردوس ٹاک، ایڈیشنل سکریٹری شیخ ناصر وجنرل سیکریٹری امتیاز شان کو ایگزیکٹو ممبران کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جو پارٹی کے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارے میں علاقے کی نمائندگی کرینگے۔ان 46ممبران کے علاوہ یوتھ ونگ کے متعدد ضلع صدور اور عہدیداران کو کمیٹی کے سابق ممبران کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ نئی اعلان کردہ ایگزیکٹو کمیٹی میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، سابق وزراء نعیم اختر، عبدالرحمان ویری، جی این ہانجورا، عبدالحق خان، سینئر لیڈر سرتاج مدنی اور ایم ایل اے وحید الرحمان پرہ سمیت پارٹی کے کئی سینئر لیڈران شامل ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کو جموں و کشمیر کے تمام خطوں میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے ایک قدم کے طور پر دیکھا جارہاہے ۔