Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

فرخا ایکسپریس کے5 ڈبے پٹری سے اترے 6 کی موت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 11, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
رائے بریلی//مغربی بنگال کے مالدا ٹاؤن سے دلی جنکشن جانے والی 14003 نیو فرخا ایکسپریس ٹرین کے انجن اور 9 کوچ آج صبح اترپردیش میں رائے بریلی کے نزدیک ہرچند پور اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئے جس کے سبب کم از کم چھ افراد کی موت جبکہ 21 دیگر زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے ۔ موصولہ اطاعات کے مطابق فرخا ایکسپریس اترپردیش کی راجدھانی لکھنٔو سے 65 کلومیٹر دور ہرچند پور اسٹیشن کے آؤٹر پر غلط ٹریک پر چلے جانے کی وجہ سے صبح تقریباً چھ بجکر 5 منٹ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس دوران اس کے انجن اور 9 ڈبے پٹری سے اتر گئے جس میں کم از کم چھ مسافروں کی موت اور 21 دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے بورڈ کے چیئرمین اشونی لوہانی، شمالی ریلوے کے جنرل مینیجر وشویشور چوبے اور دیگر افسران جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے اس ریل حادثے میں مارے جانے والے لوگوں کے کنبے سے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت، ریلوے اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ہر ممکن امداد فراہم کرا رہے ہیں۔ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے اس واقع کی ریلوے سکیورٹی کمشنر (شمال) سے جانچ کرانے اور حادثے میں مارے جانے والے لوگوں کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور شدید طور پر زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے نیز معمولی طور پر زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے جبکہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہلوکین کے کنبے کو دو، دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر گوئل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ''رائے بریلی میں پیش آنے والے ریل حادثے میں مارے جانے والے اور زخمی ہونے والے کے کنبوں کے ساتھ گہری تعزیت ظاہر کرتا ہوں۔ میں راحت کاموں کے لئے ریلوے افسران سے مسلسل رابطے میں ہوں''۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی شکار ٹرین سے مسافروں کو اتار لیا گیا ہے اور تقریباً 300 مسافروں کو چھ بسوں میں سوار کرکے لکھنٔو روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے ایک خصوصی ٹرین کے ذریعہ انہیں ان کی منزل تک بھیجا جائے گا۔ زخمیوں کا علاج ضلع رائے بریلی اسپتال، ہرچند پور اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں کیا جارہا ہے ۔ شمالی اور شمال وسطی ریلوے نے لکھنٔو، کانپور اور پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن سے راحت اور بچاؤں گاڑیاں بھیجی گئی ہیں اس کے علاوہ بوگیوں کو کٹر سے کاٹ کر مسافروں کو نکالا گیا۔ حادثے کے سبب اس لائن پر اب تک تقریباً 13 گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے ۔ ہرچند پور کے مقامی لوگوں اور ہرچند پور اسٹیشن کے ملازمین نے راحت اور بچاؤ کے کام میں قابل قدر تعاون دیا۔ رائے بریلی ٹرین حادثے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں جائے وقوع کے لئے روانہ کردی گئی ہی۔ لکھنٔو اور وارانسی سے دو این ڈی آر ایف کی ٹیمیں حادثے کے مقام پر روانہ ہوچکی ہیں۔ متاثرین کی جانکاری کے لئے پانچ اسٹیشنوں پر ہیلپ لائن قام کی گئی ہے ۔ وارانسی ۔ 0542-2503814, 62-733 (ریلوے )لکھنٔو۔25-606 (ریلوے ) ,9794830975, 9794830973 پرتاپ گڑھ۔05342-220492 رائے بریلی۔0535-2213154  یو این آئی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب

July 20, 2025
برصغیر

امیت شرما کا میزورم کے آخری ضلع کادورہ

July 19, 2025
برصغیر

پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن وفد بہارکے گورنرسے ملاقی

July 19, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | میڈیاقیاس آرائیاں درست نہیں:امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?