سرینگر//ریاستی سرکار نے آگ بجھانے کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے فائر سروس اہلکار عبدالمجید وانی کی اپنے فرایض کی ادائیگی کے دوران اعلیٰ ترین قربانی دینے کے اعتراف میںبعد از مرگ سٹیٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔فائر مین عبدالمجید وانی کو بہادری کا یہ ایوارڈ26جنوری کے موقعہ پر دیا گیا ۔ایورڈ میں ایک لاکھ روپے اور ایک میڈل شامل ہے ۔لیڈنگ فائر مین عبدالمجید وانی 10 دسمبر2017 کوکوکر بازار میں آگ کی ایک بھیانک واردات کے دران پیشہ وارانہ ذامہ داریاں نبھانے کے دران تیسرے مالے سے نیچے گر گئے اور انکی ریڑ کی ہڈی میں شدیدچوٹ آئی تھی اور وہ شدید زخمی ہوئے تھے ۔انہیںبعد میں صدر ہسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کیا گیا تھا جہاں ایک ہفتے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد 16دسمبر کووہ چل بسے تھے ۔جوائنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محمد اکبر ڈار نے مرحوم وانی کو ایک بہادر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا انہوں نے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگی کی پرواہ کیئے بغیر خطرے میں ڈال دیاتھا۔