پیرس// فرانس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر تیسری بار ملک گیر لاک ڈاؤن عمل میں آگیا ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ، سنیچر سے عمل میں آئے لاک ڈاؤن میں سبھی اسکول اور غیر ضروری سامان کی دکانیں آئندہ چار ہفتوں تک بند رہیں گی اور صبح چھ بجے سے سات بجے سے تک کرفیو نافذ رہے گا نیز ، منگل سے 10 کلو میٹر کے سفر کے لئے لوگوں کو اس کی حقیقی وجوہات بتانا ہوں گی۔فرانس میں ، جمعہ کے روز کورونا سے متاثر اور انتہائی نگہداشت والے یونٹ (آئی سی یو) میں داخل مریضوں میں 145 کا اضافہ ہوا۔ یہ تعداد گذشتہ پانچ ماہ کے دوران ایک دن میں آئی سی یو میں داخل مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس وقت انفیکشن میں مبتلا تقریباً پانچ ہزار مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔ جمعہ کو کووڈ 19 کے 46677 معاملے درج ہوئے اور 304 مریضوں کی موت ہوئی۔