پیرس// فرانس میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی دوسری لہر کو کم کرنے کے لئے 15 دسمبر سے لاک ڈاو¿ن کے ساتھ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم ڑاں کاسٹیکس نے صحافیوں سے بات چیت میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ”ہم 15 دسمبر سے کرفیو نافذ کردیں گے اور یہ سخت ہوگا“۔ اس بار یہ 21.00 بجے کے بجائے 20.00 بجے سے نافذ العمل ہوگا، تاہم نئے سال پر کرفیو سے راحت ملے گی“۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر ہے۔ انفیکشن کی سطح تیز رفتار سے چل رہی ہے اور ابھی تک متاثرہ نئے افراد کی تعداد کم نہیں ہورہی ہے۔ حالیہ دنوں میں اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عجائب گھر ، تھیٹر اور ثقافتی ادارے کم سے کم تین ہفتوں تک بند رہیں گے۔