Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

فرانس میں اے آئی سمٹ کا انعقاد | مودی کاعالمی معیار وضع کرنے پر زور | دونوں ممالک کے سربراہوں کی مشترکہ صدارت

Towseef
Last updated: February 11, 2025 9:10 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز ڈیسک

پیرس// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ اے آئی ایکشن سمٹ کی مشترکہ صدارت کی۔ اس سمٹ میں عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے ضوابط، سکیورٹی اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت دیگر ٹیکنالوجیز سے مختلف اور تیز رفتار ترقی کر رہی ہے، جس کے پیش نظر اس کے ممکنہ خطرات سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا’’ ہندوستان اپنا تجربہ اور مہارت دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مصنوعی ذہانت کا مستقبل سب کیلئے بہتر ہو۔ ہم عوامی فلاح کیلئے اے آئی پر مبنی ایپلی کیشنز تیار کر رہے ہیں اور ڈیٹا پرائیویسی کیلئے تکنیکی و قانونی بنیاد قائم کرنے میں بھی پیش پیش ہیں‘‘۔وزیر اعظم نے کہا’’ ہمیں مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی معیارات تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے استعمال کو محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ ہمیں اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو یکجا کر کے ایسا اوپن سورس سسٹم تیار کرنا چاہئے جو اعتماد اور شفافیت کو فروغ دے۔ اس کے علاوہ، سائبر سکیورٹی، غلط معلومات اور ڈیپ فیک کے بڑھتے ہوئے خدشات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔وزیر اعظم مودی نے صدر ایمانوئل میکرون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’’ میں اس شاندار سمٹ کی میزبانی اور مجھے اس کی صدارت کیلئے مدعو کرنے پر صدر میکرون کا شکر گزار ہوں۔ مصنوعی ذہانت پہلے ہی ہماری معیشت، سلامتی اور معاشرت میں بڑی تبدیلیاں لا رہی ہے اور یہ صدی انسانی مستقبل کے لیے کوڈ لکھ رہی ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے اپنے 1.4 ارب سے زائد شہریوں کے لیے انتہائی کم لاگت پر کامیابی کے ساتھ ایک مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیار کیا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے مثر استعمال میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔وزیر اعظم مودی نے اے آئی کی وجہ سے ملازمتیں ختم ہونے کے خدشات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، لوگوں کو سب سے زیادہ خدشہ روزگار کے مواقع کم ہونے کا ہے، لیکن تاریخ یہ ثابت کرتی ہے کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ملازمتیں ختم نہیں ہوتیں بلکہ ان کی نوعیت تبدیل ہو جاتی ہے۔ نئی مہارتوں کی ضرورت پیدا ہوتی ہے اور نئی ملازمتیں جنم لیتی ہیں۔ ہمیں مستقبل کے لیے اپنے افراد کی مہارت اور ری-اسکلنگ (دوبارہ مہارت حاصل کرنے)میں سرمایہ کاری کرنی ہوگی تاکہ ہم اے آئی کے دور میں ترقی کر سکیں۔یہ سمٹ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے استعمال کے اصول و ضوابط طے کرنے اور اس کے محفوظ اور اخلاقی استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام ثابت ہوئی۔

ایلیزے پیلس میں مودی کا پرتپاک استقبال

یو این آئی

پیرس//وزیر اعظم نریندر مودی کا فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے ایلیزے پیلس میں گرمجوشی سے استقبال کیا اور دونوں لیڈرپرانے دوستوں کی طرح گلے ملے اور ہاتھ ملایا اور آپس میں ملے ہاتھ اٹھاکر یکجہتی کا پیغام دیا۔ مودی نے دونوں لیڈروں کی تصویریں پوسٹ کیں اور لکھا پیرس میں اپنے دوست صدر میکرون سے مل کر خوشی ہوئی۔مودی پیر کی شام تین روزہ دورے پر پیرس پہنچے۔ وہ فرانس کے صدر کی دعوت پر وہاں گئے ہیں۔مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’تھوڑی دیر پہلے پیرس پہنچا۔ میں یہاں مختلف پروگراموں کا منتظر ہوں جو مستقبل کے شعبوں جیسے اے آئی، ٹیکنالوجی اور اختراع پر مرکوز ہوں گے‘‘۔پیرس ہوٹل میں ہندوستانی تارکین وطن نے وزیر اعظم کا پرجوش استقبال کیا۔ اس دوران لوگ ہندوستانی پرچم لہرا رہے تھے اور مودی مودی کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔انہوں نے کہا پیرس میں ایک یادگار استقبال! سرد موسم کے باوجود ہندوستانی برادری نے جو پیار دکھایا وہ حیرت انگیز تھا۔ میں اپنے تارکین وطن کا شکر گزار ہوں اور ان کی کامیابیوں پر فخر کرتا ہوں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

برصغیر

اترپردیش میں صفرانکم ٹیکس دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کئی مقامات پرانکم ٹیکس کے چھاپے،3500سے زیادہ گھیرے میں

July 16, 2025
برصغیر

ہماچل میں طوفانی بارشوں سے تباہی | 106 افراد ہلاک، 1000 کروڑ کا نقصان

July 16, 2025
برصغیر

مانسون پارلیمانی اجلاس | حکومت8سے زیادہ بل پیش کرے گی | اپوزیشن کی مرکز کو گھیرنے کی تیاریاں

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں رُکن پارلیمان روح اللہ مہدی کا کشمیر کیلئے براہ راست ریل رابطے کا مطالبہ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?