سرینگر//انڈین فیڈریشن آف جرنلسٹس نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی دن پر سرینگر میں ایک فرانسیسی فری لانس صحافی کو گرفتارکرنے پرشدیدتشویش ظاہر کی ہے۔پال کومٹی کوپولیس نے10دسمبر کوویزاضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا۔انڈین فیڈریشن آف جرنلسٹس نے پال کومٹی کوفوری طوررہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس نے اتوار10دسمبرکوکومیٹی کوکشمیرمیں احتجاجی سرگرمیوں کی فلم بندی کرکے ویزاضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجہاں سے اُسے پانچ روز کے ریمانڈ پرحوالات بھیج دیا گیا۔47سالہ کومیٹی بزنس ویزاجودسمبر2018تک جاری کیا گیا ہے،پر کشمیر اپنی ڈاکیومینٹری کی ریسرچ کےلئے آیاتھا۔ انڈین فیڈریشن آف جرنلسٹس نے ایک بیان میں کہاکہ کشمیروادی میں مسلح تنازعہ اورعلیحدگی تحریک1990سے جاری ہے اور خطے میں صحافی شدیددباﺅ،دھونس،اوردھمکیوں جوانہیں اس تنازعہ کے مختلف فریقوں کی طرف سے ملتی ہیں،میں کام کررہے ہیں ۔زمینی سطح پر کام کرکے عوام کو باخبررکھناجان جوکھم والا کام ہے،کیونکہ حکومت اور حفاظتی فورسزنقل وحرکت پر پابندی عائد کرکے ذرائع تک رسائی کو روک دیتے ہیں اور بلاجوازٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردیتے ہیں۔