عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اننت ناگ میں پولیس نے26سالوں سے فرار ایک ملزم سمیت5 طویل مدتی مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے۔اس دوران کولگام میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں مطلوب2 طویل مدتی مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔یہ گرفتاریاں اغوا، عصمت دری اور چوری جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث مطلوب مجرموں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کے حصے کے طور پر کی گئیں۔پولیس نے بتایاکہ گرفتار مفرورملزم، محمد یاسین وانی ولد محمد مقبول وانی ساکنہ برینٹی بٹ پورہ دیالگام، حال ناگام کوکرناگ، پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں دفعہ 366، 376آرپی سی کے تحت درج ایک کیس زیرایف آئی آر نمبر 90/2005 میں گرفتاری سے بچنے کیلئے تقریباً19سالوں سے فرار تھا جبکہ ایک اورمفرورملزم عبدالغنی ڈار، ولد جمعہ ڈار،ساکنہ پنڈوبل، حال سنگھ پورہ عشمقام، پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں دفعہ366 آر پی سی کے تحت درج ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 49/2000 میں مطلوب ہے،اور مفرورملزم صابر کھٹانہ ولد شفیع کھٹانہ ساکنہ اہلان گڈول کوکرناگ، پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں دفعہ 376، 366، 109 آر پی سی کے تحت درج ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 101/1999 میں ملوث ہے۔پولیس نے مزید جانکاری دی ہے کہ دیگر افراد، ریاض احمد گیگی ولد محمد قاسم گیگی ساکنہ لامڈ، کولگام پولیس اسٹیشن سری گفوارہ میں درج ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 02/2022 اور 26/2022 تحت سیکشن 457، 380،411، 34، 201، منظوراحمدبکروال ولدکوبکروال ساکنہ جورداارناس ریاسی حال نورپورہ ترال ایک درج کیس زیر ایف آئی آرنمبرات 02/2022 ،26/2022 کے تحت مطلوب ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ ملزمان کو متعلقہ معزز عدالتوں میں پیش کیا گیا اور بعد ازاں انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔اس دوران کولگام میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں مطلوب2 طویل مدتی مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ ملزم اعجاز احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکنہ نسو بدرا گنڈ جو تھانہ قاضی گنڈمیں درج ایک کیس زیر ایف آئی آر107/2005تحت سیکشن15/18 این ڈی پی ایس ایکٹ کو تقریباً20 سال تک گرفتاری سے بچنے کے بعد جے اینڈ کے بینک قاضی گنڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ایک اور ملزم بلال احمد گنائی ولدغلام نبی گنائی، ساکن لالن گنور کولگام، جو اس وقت ریلوے پل قاضی گنڈ کے قریب لیوڈورا میں مقیم ہے، جو تھانہ قاضی گنڈ میں درج ایک کیس زیر ایف آئی آر223/2006تحت سیکشن15/18 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف تقریباً 19 سال سے مفرور تھا،کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔ادھرشوپیاں میں پولیس نے مفرور ملزم راشد شیخ ولد رحمن شیخ ساکن کریوامانلو شوپیاں کو گرفتار کیا۔ ملزم ایک فوجداری مقدمے میں ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب تھا اور تین دہائیوں سے زائد عرصے سے جان بوجھ کر قانون کی عملداری سے بچ رہا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے شوپیان عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ادھرگاندربل میں پولیس نے 2مفروروں کا سراغ لگا کر گرفتار کیا ہے جو 03 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے گرفتاری سے بچ رہے تھے۔ گرفتار افراد کی شناخت شبیر احمد پختون ولد لالہ دین پختون سکنہ وانگٹھ اور محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔