Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! فرائض ِ اقتدار کی عدمِ ادائیگی

Towseef
Last updated: August 27, 2024 11:15 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

بلا شبہ اس کائنات کےخالق و مالک نے انسان کیلئے اُ س کی ہر ضرورت کا سامان بھی مہیا رکھے ہیں، جن سے وہ طبعی ومعاشرتی اور دیگر ضروریات کا سامان حاصل کرسکتا ہے۔ خواہ ہوا وپانی ہو یا پھر خوراک و روشنی غرضیکہ جتنے بھی اسباب انسانی زندگی کی بقاءکیلئے لازم وملزوم ہیں،وہ سب چیزیںمالکِ کائنات نے انسان پر نچھاور فرمائی ہیں۔ساتھ ہی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کیلئے معاشرتی زندگی میں حسن پیدا کرنے اور انسانی مساوات و احترام کو قائم رکھنے کیلئے ایک ایسا ضابطہ ٔ حیات بھی دے چکا ہے،جس سے وہ اس دنیا میں سکون و آرام کے ساتھ زندگی بسر کرسکے۔گویاانسان کو منصب ِخلافت پر فائز کرکے اُسے اس بات کا شعور بھی عطا کردیا ہے جس سے وہ ضابطۂ حیات کی علمبرداری کرسکے۔اب اگر ہم آج کی ترقی یافتہ دنیا کے انسان پر نظر ڈالتے ہیں تو تقریباً سب کچھ اُلٹ پلٹ دکھائی دیتا ہےاور انسان نےبذاتِ خود جو ضابطہ حیات بنایا ہوا ہے، خواہ جمہوری طرز حکمرانی ہو یا ملوکیت یا پھر کسی اور شاہی طور طریقہ کی جمہوریت ہو، ان سب میں ایک بات مشترک نظر آتی ہے کہ یہ سبھی اس کائنات کے خالق و مالک کی مرضیات سے بے پرواہ ہوکر لوگوں پر اپنی حکومت چلاتے ہیں اور اپنی حاکمیت کو دوام بخشنے کے لیے ہر جائز وناجائز ذرائع اختیار کرتے ہیں یعنی انہیں اس بات سے کوئی سرو کار ہی نہیں کہ عوام یارعایا کس حال میں زندگی بسر کررہے ہیں اور اُن پر کیا کچھ بیت رہی ہے۔ یہ لوگ اپنے اقتدار کے نشہ میں چور ہوکر اپنےآپ اپنے اپنے ملک کا مالک سمجھ بیٹھتے ہیںبلکہ بعض تو اپنے آپ کو تمام ممالک کو اپنی ملکیت سمجھ کر یہ بھول چکے ہیں کہ کسی کو بھی اقتدار تک پہنچانا صرف اور صرف خالق و مالک کے قبضۂ قدرت میں ہے ، وہ جب چاہے کسی کو بھی اقتدار سے بے دخل کرسکتا ہے اور جس کو چاہے اقتدار پر بٹھا سکتا ہے۔ اب ذرا اس بات پر غور وفکر کریں کہ اسلام میں حقوق و فرائض کا تصور کتنا بلند و قدیم ہے،کیا اُس تصور کے تحت ہم بحیثیت مسلمان اپنی زندگی گزار رہے ہیں،جبکہ یہ دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہےکہ جو دین محض عقائد کی اصلاح تک محدود نہیںہے بلکہ اصلاح عقائد سے لے کر زندگی کے تمام معاملات کی درستی تک پھیلا ہوا ہے اورجس میں ہر شعبہ زندگی سے متعلق مفصل ہدایات موجود ہیں،کیا ہم اُسی دین کے پیرو کار ہیں؟ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوںپر واضح فرمایاہےکہ وہ اللہ کا حق کامل طور پر ادا کرتے ہوئے آپس میں ایک دوسرے کے حقوق وفرائض اچھی طرح پہچانے اور اُس کے مطابق اپنی زندگانی بسر کریں تاکہ دنیا و آخرت میں سرخروی وکامرانی حاصل ہو۔اس لئے جو کوئی بھی اس گمان میں رہے کہ جو کچھ وہ اپنی عادت ،اطوار اورکردار کے تحت کررہا ہے ،وہ اُس کے لئے فایدہ مند ثابت ہوگا بالکل عبث ہے۔کیونکہ خود کو غلط راستے پر چلا کر دوسروں کا نہیں بلکہ وہ اپنی ذات کا نقصان کررہا ہے۔ یاد رہے کہ اللہ کے یہاں ایسا نہیں ہوتا کہ کرے کوئی اور بھرے کوئی ،یہاں کا قانون اٹل ہے کہ جیسا بوئوگے ویسا کاٹو گے، اچھا کروگے فلاح پائوگے اور بُرا کروگے تو اس کی سزا بھی تم ہی کو بھگتنی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے ہر قوم اور ہر ملت کی رہنمائی اور ہدایت کےپورے سامان کرکے رکھ دیئے ہیں، صحیفے اور الہامی کتابیں نازل کردیئے ہیں،تمام اقوام میں اپنے رسول اور نبی بھیجے ہیں،جنہوں نے احکامات خداوندی کے تحت انسان کو راہِ راست پر لانے اور اُن پر چلنے کے لئے اپنے کام مکمل کردیئے ہیں۔اب یہ انسان کا کام ہے کہ ان پیغمبروں اور رسولوں کے پیغام حق پر چلتے ہیں یا اُن کی مخالفت میں کمر بستہ ہوکر عذاب ِ الٰہی کود عوت دیتے ہیںاور یہ عذاب کس وقت اور کس شکل میں انسان پر نازل ہوجائے ،اس جدید دور کی تمام تر سائنس و ٹیکنالوجی بھی اُسکی کوئی ٹھوس نشاندہی کرنے سے قاصر رہ جائے گی۔المختصر یہ کہ فرائض اقتدار کی ادائیگی، جوابدہی کے احساس کے بغیر ناممکن ہے اور سب سے بڑا محاسب اس کائنات کا خالق و مالک ہے، جو زمین پر موجود انسان کوکسی نہ کسی طرح کا کوئی عہدہ یا اقتدار بخشتا رہتا ہے،تاکہ وہ انسانی فلاح و بہبودی کے کام کرسکیں،نہ کہ آدمی اقتدار پاکر متکبر وظالم بنے اور وہ سب کچھ کرے جس سے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بن جائے۔ دعا ہے کہ ہمارا خالق و مالکان ان لوگوں کو ہدایت بخشےاور ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
منڈی کے لورن علاقہ میں بادل پھٹنے سے ایک شخص ازجان
پیر پنچال
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?